ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گزشتہ ماہ بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں قومی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔