(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ون ٹو ون ملاقات ہوگی، ملاقات میں انتخابات سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی، سابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات ون ٹو ون ہوگی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، شہبازشریف لندن ملاقات کے حوالے سے سابق صدر کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ملاقات میں انتخابات سمیت اہم فیصلے متوقع ہوں گے۔