ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق وزیراعظم کا دوٹوک موقف

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق وزیراعظم کا دوٹوک موقف
کیپشن: Petrol price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا موقف سامنے آگیا، اوگرا کی تیار کردہ سمری وزیراعظم نے مسترد کردی، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی،16 مئی سے پیٹرول پر سبسڈی47 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر سبسڈی 51 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔عوام گرمی میں پیٹرول اور ڈیزل کے لیے لائنیں مت لگائیں۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  ماہانہ 120 ارب کا پیٹرولیم پر خسارہ ہورہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں نہ کہیں ایڈجیسٹ کریں گے لیکن مستقبل میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے لئےہمیں معیشت کے بارے میں نہ سکھائیں۔ جو آپ نے حال کیا ہے وہ سب کو پتہ ہے۔سری لنکا نے آئی ایم ایف کو رد کیا ہم نہیں کررہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کو ٹھکرایا، ہم ان کے پروگرام میں جائیں گے۔مہنگائی کا ادراک ہے ، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔پیٹرول سے متعلق جو فیصلہ وزیراعظم کریں گے وہی میرا ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer