ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا اب بہت مہنگی پڑے گی

خبردار ! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا اب بہت مہنگی پڑے گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200، 300 اور 500 کے بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہو گا۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی ہیں۔

  • کس خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو گا؟ 
    موٹر سائیکل کی غلط پارکنگ پر 2000 روپے جبکہ کار کی غلط پارکنگ پر 5000 روپے کا جرمانہ ہو گا۔
    بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے جبکہ موٹر کار چلانے پر 5000 روپے کا جرمانہ ہو گا۔
    ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر 2000 روپے اور موٹر کار والوں پر 5000 روپے جرمانہ عائد ہو گا۔
    کالے شیشے والی گاڑیوں کو 5000 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔
    بغیر نمبر پلیٹ یا فینسی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں پر 2000 روپے جبکہ موٹر کاروں پر 5000 روپے کا جرمانہ ہو گا۔
    دیگر خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل پر 2000 روپے جبکہ موٹر کار پر 5000 روپے کا جرمانہ ہو گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر