ویب ڈیسک : عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کی جانب سے پاکستان میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں گرمی کی لہر میں آج سےکمی کا امکان ہے، افغانستان پر موجود مغربی ڈسٹر بنس سے آج سے بدھ تک گرمی کی شدت کم ہوگی۔
ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں گرمی کی لہر دوبارہ آنے کا امکان یے۔ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی بھارت اور سری لنکا میں کہیں کہیں بارشیں بھی ہوتی رہیں گی۔