تحریک انصاف کا 19 مئی کا جلسہ منسوخ ، وجہ بھی سامنے آگئی

تحریک انصاف کا 19 مئی کا جلسہ منسوخ ، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )  نے 19 مئی کا جلسہ منسوخ کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے یاسر ہمایوں نے پارٹی کا 19 مئی کو ہونے والا جلسہ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا  کہنا تھاکہ عمران خان کی مصروفیات کی وجہ سےجلسہ منسوخ کیاگیا۔

اس وقت ملک میں جلسوں کی سیاست عروج پر ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے سیاسی پاور شو کیے گئے، عمران خان نے مخلوط حکومت اور ن لیگ نے کپتان پر تنقید کے نشتر چلائے، پاک سرزمین پارٹی نے بھی عمران خان کو  تنقید کے نشانے پر رکھ لیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک کے خلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، پاکستان کے اندر میر جعفروں نے بھی ساتھ دیا، آج مفرور لندن میں بیٹھ کر ملکی فیصلے کر رہے ہیں، لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کرلی، سازشیوں کے نام لیکر ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، عوام وعدہ کریں مجھے کچھ ہوا تو انصاف دلائیں گے، قوم غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں.

 مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سازش ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد جان کو خطرے کا ڈھونگ رچادیا، اللہ کرے زندہ رہو، آپ نے نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے آپ کا نمبر بلاک کر دیا، ووٹ مانگنے پر عوام بھی رانگ نمبر کی آواز لگائیں گے۔

پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب غلط راستے پر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے ختم کی،عمران خان نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، اللہ نے تمہارے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے، عمران خان کسی کا احسان ماننے والا نہیں، احسان فراموش ہے۔