ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی بحران۔ جاوید آفریدی نے حکومت کو بڑی آفر دے دی

معاشی بحران۔ جاوید آفریدی نے حکومت کو بڑی آفر دے دی
کیپشن: Javed Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حالیہ معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے ۔

جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے  لکھا کہ 'سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف ہوئی ہوگی'۔

پشاور زلمی کے مالک  نے کہا کہ 'لہٰذا میں سری لنکن کرکٹ  کو عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے  اسپانسر کرنے کے لیے مکمل حمایت کرتا ہوں'۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر