ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اہم تفصیلات طلب کرلیں

وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اہم تفصیلات طلب کرلیں
کیپشن: cm buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنیوالے محکموں سے جواب طلبی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے محکمہ فنانس سے تفصیلات طلب کر لیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی نے محکمہ فنانس سے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فںڈز کی تفصیلات منگوا لی ہیں۔ فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام موثر بنانے، افسران کو فیلڈ میں نکل کر ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت مانیٹر کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر فوکس ہونا چاہیے، فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں، بعض محکموں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ قابل قبول نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer