ویب ڈیسک :اداکارہ علیزے شاہ اب نئے انداز میں نظر آئیں گی,اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔ گانے کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لوگ گانے سے محظوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔