سٹی 42:لاہورہا ئیکورٹ، ماتحت عدالتوں میں 8 روزہ تعطیلات کا آج آخری روز،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہا ئیکورٹ، ماتحت عدالتوں میں 8 روزہ تعطیلات کا آج آخری روزہے، کل سے تمام عدالتیں کھل جائیں گی،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات سماعت نہیں ہوگی،لاہور سے تعلق رکھنےوالے سپریم کورٹ کے ججز کل سے اسلام آباد میں سماعت کرینگے۔لاہورہائیکورٹ کےچیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت 36 ججز کل سے پرنسپل سیٹ پرارجنٹ، ریگولر کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہورہائیکورٹ میں کل 1100 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوگی جن میں 695 ارجنٹ کیسز بھی شامل،پرنسپل سیٹ پر گیارہ مختلف سپیشل بینچز سماعت کریں گے،3 قتل کی اپیلوں،2 منشیات کی اپیلوں پر بینچزسماعت کرینگے،پرنسپل سیٹ پرٹیکس، بینکنگ، انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہو گی،وکلا، سائلین، عدالتی سٹاف کو ایس او پیز پرعملدرآمدکی ہدایت