ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول مہنگا ہو گا یا سستا؟فیصلے کا انتظار

petrol price
کیپشن: petrol price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ پیر کو ہوگا۔

 ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ملک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ  اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث اب  پیر کو کیا جائے گا کہ قیمتیں بڑھانی ہے یا نہیں۔

نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

 یاد رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے 35پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا، مٹی کا تیل 3روپے 35پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42پیسے فی لٹرمہنگاکیاگیا، اس عرصےمیں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی، دو بار سستی اور تین بارقیمتیں برقراررکھی گئیں۔