(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور ائیر سے 5 پروازیں آپریٹ کی گئیں، اندرون ملک پروازیں بھی آپریٹ کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8711مانچسٹر روانہ ہوئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8304 کراچی سے لاہور 86 مسافروں کو لے کر پہنچی۔پی آئی کی پرواز پی کے 8230 ایک بجے مسقط سے لاہور پہنچی، پرواز میں 150 سے زاِئد مسافر لاہور پہنچے، پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز پی کے 8232 چار بجے کے قریب مسقط سے لاہور پہنچی۔
اندرون ملک فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کے بعد لاہور سے کراچی کے لئے پہلی پرواز روانہ ہو ئی۔ پی کے 8305 سے 100 مسافر کراچی روانہ ہوئے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے لاہور سے کراچی کے درمیان روزانہ دو طرفہ ایک پرواز آپریٹ کررہی ہے۔لاہور سے کوئٹہ کے لئےہفتہ وار ایک پرواز روانہ ہوگی۔ پروازوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھی جارہی ہے۔پی آئی اے قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے پروازیں چلا رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پرپابندی برقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹر نیشنل فلائٹس کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نےباضابطہ نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی جبکہ حکومت نے15مئی تک انٹر نیشنل فلائٹ پرپہلے ہی پابندی عائد کی تھی،خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کوپابندی سےاستثنیٰ حاصل ہے۔
واضح رہے اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سےچلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگاجبکہ کارگو فلائٹس کوبھی پابندی کےفیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرملک بھر کےایئرپورٹس سےبین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔