ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ملازمین کیلئے چھوٹی عید سے قبل بڑی خوشخبری

ریلوے ملازمین کیلئے چھوٹی عید سے قبل بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے ٹی ایل اے ملازمین کے لیے چھوٹی عید سے قبل بڑی خوشخبری، لاہور ریلوے ڈویژن میں تعینات ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت کے مساوی تنخواہ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں تعینات 650 ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ سضافے کے بعد ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہ 14ہزار سے بڑھا کر 17900 روپے تک کر دی گئی۔ڈی ایس ریلوے لاہور عامر نثار کی ملازمین کو عید سے قبل مئی کی تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کر دیں۔

ڈی ایس ریلوے عامر نثار کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے جاری لیبر قوانین کے مطابق تنخواہیں بڑھا دی گئیں ہیں۔لاہور ڈویژن میں 650 ٹی ایل اے ملازمین کام کر رہیں ہیں۔نئی پالیسی کے تحت تمام ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں ضوابط کی پابندی کے حوالے سے وزیر ریلوے کو بریفنگ دی گئی، جبکہ چائینز کوچوں کی مرمت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، فریٹ آمدن اور ریلوے کی مجموعی آمدن کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں ہماری ذمہ داری کئی گنا بڑھ جائے گی۔ ہر طرح کی تیاری مکمل رکھیں اور لوگوں کی صحت کے حوالے سے تمام عملی اقدامات اٹھائیں۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ جہاز اور ٹرانسپورٹ چلارہے ہیں اگر ٹرینوں کی اجازت نہ دی تو دیوالیہ ہو جائےگا ہمارے پاس تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں حکومت کو چلانے کےلئے سوا پانچ بلین دینا پڑے گا،بدھ تک ٹرینیں نہ چلیں تو24کروڑ روپے واپس کرنا پڑیں گے،24کروڑ روپے کے آن لائن ٹکٹ خریدے جا چکے ہیں۔ہم نے شہریوں سے کہا ہے کہ سارے انتظامات خود کریں،پیرکو پریس کانفرنس میں ٹرین چلانے سےمتعلق اعلان کرینگے،جلداعلان نہ ہوا توعید  کے لئےٹرینیں نہیں چلا سکیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer