تاجروں کا عید تک تمام دکانیں کھولنے کا مطالبہ

تاجروں کا عید تک تمام دکانیں کھولنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے بھی عید تک کپڑوں' جوتوں 'ریڈی میڈ گارمنٹس کی مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا. عرفان اقبال شیخ کہتے 24 گھنٹے مارکیٹس کھلنے سے ہی رش کم ہوگا 'حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی ہوسکے گا .
شہر کی تاجر برادری اور لاہور چیمبر نے عید الفطر تک کپڑوں ' جوتوں اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی ہول سیل اور ریٹیل کی مارکیٹوں کو 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ چوبیس گھنٹے مارکیٹس کھلنے سے مارکیٹس میں رش کم ہوگا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انارکلی بازار 'اچھرہ اور دیگر ریڈی میڈ گارمنٹس کے تاجران نے کہا کہ عید الفطر کی آمد میں تقریبا سات روز کا وقت باقی رہ گیا ہے حکومت عید الفطر تک ریڈی میڈ گارمنٹس' کپڑوں اور جوتوں کی مارکیٹس کھلنے کی اجازت دے۔
تاجران نے کہا پنجاب حکومت عید الفطر تک ریڈی میڈ گارمنٹس ' کپڑوں اور جوتوں کی مارکیٹس کھلنے دے تو ہی چھوٹے تاجروں کی بقا ممکن ہوسکے گی ۔

گزشتہ روز پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ ( پیاف) نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ  تاجر برادری کو عید الفطر تک مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہفتے میں سات دن اپنے کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔ تمام شاپنگ مالز کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھول دیا جائے۔

پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ساتھ مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ  لاک ڈاون کو دوبارہ عائد کرنے کے دھمکی آمیز بیانات جاری کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے کاروباری برادری میں بھی خوف و ہراس پھیل جائے گا۔

صارفین جو وقت کی بندش کی وجہ سے خریداری کے لئے مارکیٹس جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں زیادہ رش ہوجاتا ہے۔ ایس او پیز پر جزوی طور پر عمل درآمد صرف بازار کے محدود اوقات کی وجہ سے ہے اور رمضان کی وجہ سے بھی صارفین کی روٹین میں تبدیلی آئی ہے۔