ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کرکٹ بحالی کی حمایت کردی

سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کرکٹ بحالی کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کردی،سابق لیگ سپنر  نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور وقتی طور قوانین میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے  سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کورونااحتیاطی تدابیر کے ساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ کا بحال ہونا بہت ضروری ہے،احتیاطی تدابیر کے لئیے نئے قوانین بننے چاہئیں۔گیند کو تھوک لگانے اور جشن نہ منانے کی ممانعت تو ایک دو ماہ بعد تبدیل ہو سکتی ہے۔کوروناوائرس کےخاتمے کے بعد ماضی کی روایا ت کو واپس لایا جا سکتا ہے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہونا ضروری ہے چاہے بند دروازوں میں ہی کیوں نہ ہو۔ کرکٹ نہ ہونے سے بہت سے لوگوں اور بورڈز کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔شائقین گھروں میں بیٹھ کر کھیل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ہمیں ماضی کو کو بھول کر آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ماضی کی باتیں کرنے سے لوگوں کو پاکستان پر ہنسنے کا موقع ملتا ہے ۔آئی سی سی ، بورڈز اور کھلاڑیوں کو اس وقت ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

قومی کر کٹ ٹیم کے  سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد  کا مزید کہناتھا کہ انگلینڈ میں فٹ بال اور کرکٹ کی بحا لی کا عمل شروع ہوناخوشی کی بات ہے۔موجودہ صورتحال میں مثبت ماحول قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔زندگی چلتی رہنی چاہیے ،اللہ سے دعا ہے جلد کوروناوائرس سے نجات ملے۔ کرکٹ لوگوں کو ذہنی اطمینان دے گی اور سوچ کو  کوروناوائرس سے دور لے جائے گی۔

واضح رہے کہ   سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نےاپنی ٹی شرٹ اور ٹینس سٹار اعصام الحق نےدس لاکھ روپے عطیہ کئے تھے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنی 1999 کے ورلڈ کپ کی شرٹ ڈونیشن کر رہا ہوں۔ جتنا لطف کسی ضرورت مند کی مدد کرنے میں آتا ہے اتنا ورلڈ کپ جیتنے سے بھی نہیں آتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer