آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے احسن اقدام

آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کاشہید پولیس اہلکاروں کی فیملیز کے لیے احسن اقدام، شہداء کے گھروں میں عیدالفطر سے پہلے عیدی اور راشن بھجوانے کا حکم دے دیا۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے ملازمین کو  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عید کے موقع پر بھی یاد رکھا، آئی جی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے گھروں میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فی کس 5 ہزار عیدی اور راشن پیک بھجوانے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز  کو  شہداء کی فیملیز کے گھروں میں خود عید کے موقع پر مل کرآنے اور راشن،عیدی کی ترسیل بھی ڈی ایس پی سے کم رینک کے افسر سے نہ کروانے کی ہدایت کردی۔

  آئی جی پنجاب نے شہداء کے لیے عیدی اور راشن کا انتظام پولیس ویلفیئر فنڈ سے کرنے  اور صوبہ بھر میں شہداء کی فیملیز کو راشن پہنچانے کے بعد رپورٹ ویلفیئر برانچ سی پی او بھجوانے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اسکا مقصد شہداء کی فیملیز کو احساس دلانا ہےکہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہر خوشی و غم کے موقع پر ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب آئی جی ریلوے پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز  نے بھی ریلوے پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پاجانے والے ریلوے پولیس ملازمین کی فیملیز کو پاکستان ریلوے پولیس ویلفیئر فنڈ سے عید پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا،ر ریلوے پولیس کے 32 شہداء کی فیملیز کو فی کس 10,000روپے عید پیکج دیا جائے گا، دوران سروس وفات پاجانے والے 93ملازمین کی فیملیز کو فی کس 5,000 روپے عید پیکج دیا جائے گا۔

آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کے تمام ملازمین کو تنخواہ 23 مئی سے پہلے ادا کی جائے گی تاکہ ملازمین عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer