فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی: فلور ملز نے آٹے کے 20 کلو اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کر دیا، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور 10 کلو کا تھیلا 400 سے بڑھ کر 420 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز نے آٹے کے 20 کلو اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کر دیا، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور 10 کلو کا تھیلا 400 سے بڑھ کر 420 روپے کا ہوگیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اضافہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا، محکمہ خوراک پرائیویٹ گندم خریداری کی اجازت دیتا تو آٹے کی قیمت نہ بڑھتی۔

عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ  سرکاری گندم کا کوٹہ فلور ملز کو فراہم نہیں کیا جا رہا، منڈیوں میں گندم کی قیمت 1500 روپے فی من ہے، فلورملز مہنگی گندم خرید کرعوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں

دوسری جانب بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے عظمی بخاری کی جانب سے قرارداد جمع  کرا دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے قرارداد میں کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں 40 روپے فی من اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 805 روپے سے 825 تک پہنچ گئی ہے اور محکمہ خوراک پنجاب نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 805 روپے مقرر لیکن ملز مالکان من مانی کے ریٹ وصول کررہے ہیں۔

 جبکہ حکومت اپنے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے اور مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے عوام آٹا ملز مالکان کے رحم و کرم پر ہیں، فلورزملزمالکان کے خود ساختہ آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے جبکہ حکومت پنجاب اپنے مقرر کردہ ریٹس پر آٹے کی فروخت یقینی بنائے۔

      

 

 

Shazia Bashir

Content Writer