بیوٹی سیلون اور پارلرز کےنئے قواعد وضوابط جاری

بیوٹی سیلون اور پارلرز کےنئے قواعد وضوابط جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) بیوٹی سیلون اور پارلرز میں بیک وقت کتنے گاہک بٹھانے کی اجازت ہو گی ؟محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے نئے قواعد وضوابط کی وضاحت جاری کردی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق بیوٹی سیلون اور پارلرز کے سروس ایریا میں ایک ہی گاہک کو بٹھایا جا سکے گا۔بال کاٹنے، مساج، میک اپ وغیرہ الگ الگ ہونے کی صورت میں ایک جگہ ایک کسٹمر کو سروس دی جائے۔سیلون کی گنجائش کے مطابق صرف 50 فی صد گاہکوں کو اندر آنے دیا جائے،اگر گنجائش 10 افراد کی ہو تو صرف 5 افراد کو اندر آنے دیا جائے۔

ترجمان کے مطابق انتظار گاہ میں ایک گاہک سے زیادہ افراد نہ بٹھائے جائیں۔گاہک کو پندرہ منٹ سے زیادہ انتظار نہ کروایا جائے۔گاہکوں کو ٹیلیفون کے ذریعے وقت دینے کی حکمت عملی اپنا کر رش سے بچا جائے۔بیوٹی سیلون کے لیے جاری کیے گئے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس سے قبل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سےنوٹیفکیشن  جاری کیاگیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حجام ایک وقت میں ایک گاہک کی حکمت عملی اپنائیں جائے تاکہ دکان میں رش نہ ہو۔گاہک کو بھی ترغیب دی جائے کہ وہ ماسک پہنے یا منہ کپڑے سے ڈھانپ کر رکھے۔ کھانسی یا چھینک کی صورت میں منہ کہنی سے ڈھانپ لیں، بعد میں فوراً ہاتھ صابن سے دھوئیں ۔ایک گاہک پر استعمال کردہ تولیہ دوسرے گاہک پر استعمال نہ کریں،تولیہ اورکپڑا واشنگ پاؤڈر سے 60 تا 90 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں دھوکر دوبارہ استعمال کریں۔

 کرسیاں، میز، دروازے،دھاتی آلات مثلاََ " قینچی، نیل کٹر، موچنا، وغیرہ ایک گاہک پر استعمال کے بعد الکوحل سے بنے جراثیم کش محلول میں دھوئیں۔حجام یا گاہک میں بخار، کھانسی یا گلا خراب کی علامات ہوں تو فورا ٹیسٹ کروائیں۔گاہک میں مذکورہ علامات ہوں تو معذرت کریں اورہرگز حجامت نہ کریں۔حجام کے لئے لازم ہے کہ دکان پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہدایات کے پوسٹر آویزاں کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer