ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی اڑان کے بعد سونے کو بھی پر لگ گئے

ڈالر کی اڑان کے بعد سونے کو بھی پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید سات سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں نے صرافہ بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں کو بریک لگا دی ہے، جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید سات سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا اکہتر ہزار چار سو روپے کا ہوگیا جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا پینسٹھ ہزار پانچ سو روپے کا ہوگیا ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا تئیس سے پچیس ڈالر فی اونس مہنگا ہوا اور مقامی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں چھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حاجی محمد افضل نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی تیسری بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہے۔