پنجاب بھر کے سکولوں کی قسمت کُھل گئی

پنجاب بھر کے سکولوں کی قسمت کُھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) برطانوی ادارے کے تعاون سے صوبہ بھر کے 960 سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بنانے کا فیصلہ، ایڈیشنل کلاس رومز صرف ان سکولوں میں بنیں گے جہاں کمروں کی کمی ہوگی، اضافی کمرے مارچ 2020 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دی ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ یو کے صوبہ بھر کے 960 سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بنائے گا، ایڈیشنل کلاس رومز 12 اضلاع کے سکولوں میں تعمیر کیے جائیں گے، جس کیلئے ہر ضلع کے 80 سکول منتخب کیے جائیں گے۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلمنٹیشن یونٹ نے ایڈیشنل کلاس رومز تعمیر کرنے کیلئے اتھارٹیز سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ پی ایم آئی یو نے اتھارٹیز کو سکولوں کی فہرست 23 مئی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل کلاس رومز صرف ان سکولوں میں بنائے جائیں گے جہاں کمروں کی کمی ہوگی، رومز کی تعمیر مارچ 2020 تک مکمل کر لی جائے گی۔