شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا نیا تجربہ

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا نیا تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) محکمہ ہاؤسنگ نے کمپنیوں کو اتھارٹی میں ضم کرنے کیلئے کام شروع کردیا، پہلے مرحلے میں بورڈ آف ڈائریکٹر تشکیل دیکر فیصلے پر تمام صاف پانی کمپنیاں اتھارٹی میں ضم ہونگی۔

پنجاب میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک نیا تجربہ کیا جارہا ہے جس کیلئے سابق دورِ حکومت کے تجربے میں بنائی گئیں، صاف پانی کمپنیوں کو اب آب پاک اتھارٹی میں ضم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کمپنیوں کو اتھارٹی میں ضم کرنے پر ورکنگ شروع کردی ہے، جس پر آب پاک اتھارٹی کے بعد کمپنیوں کا وجود ختم کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ کمپنیوں کی ورکنگ آب پاک اتھارٹی کے سپرد کردی جائے گی، جس کیلئے کمپنی کو ختم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے نیا بورڈ آف ڈائریکٹر بھی تشکیل دیا جارہا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹر کمپنی کو ختم کرنے کا آرڈر جاری کرے گا تو کمپنی ختم ہوگی۔

ابتداء میں حکومت کو بورڈ آف ڈائریکٹرکے قیام میں مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے عارضی طور پر بورڈ بنانے کیلئے تگ و دو کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer