چیئرمین پی سی بی کے اختیارات ایم ڈی بورڈ کو منتقل

چیئرمین پی سی بی کے اختیارات ایم ڈی بورڈ کو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کو پروفیشل بنیادوں پر استوار کرنے کا آغاز کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کی منظوری سے اپنے اختیارات ایم ڈی کو منتقل کردئیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا کے دیگر بورڈزکی طرح پروفیشنل بنیادوں پر چلانے کیلئےاقدامات کا آغاز کردیا گیا، پی سی بی گورننگ بورڈکی منظوری کے بعد چئیرمین پی سی بی کے اختیارات ایم ڈی کومنتقل کر دئیے گئے۔  ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈمیں پہلی مرتبہ اختیارات بورڈسربراہ کی بجائے ایم ڈی کوسونپ دئیے گئے ہیں، پی سی بی گورننگ بورڈ کےاراکین نےایک سرکلرقرارداد کے ذریعے اختیارات ایم ڈی کوسونپنےکی منظوری دے دی۔

گورننگ بورڈ کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کی منظوری، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ، قومی سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی،  اینٹی کرپشن اور اینٹی ریسزم کوڈمیں رد و بدل کے اختیارات ایم ڈی کے پاس ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی کےعلاوہ گورننگ بورڈ کےاراکین ملک اسدعلی خان، لفٹیننٹ جنرل مزمل حسین، شاہ ریزعبد اللہ روکھڑی، ایاز بٹ اور کبیراحمدخاں نےاختیارات ایم ڈی کومنتقل کرنے کی قرارداد کی منظوری دی۔   

Shazia Bashir

Content Writer