سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کے طلباء کی بورڈ کے تحت انرولمنٹ فیس ختم

سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کے طلباء کی بورڈ کے تحت انرولمنٹ فیس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:سرکاری سکولوں کے نویں جماعت کے طلبا کی بورڈ کے تحت انرولمنٹ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے نویں امتحان کے لیے طلباء کی رجسٹریشن میں چوبیس مئی تک توسیع کر دی ہے۔

پچیس مئی سے لیکر آٹھ جون تک نویں جماعت میں رجسٹریشن کے لیے سنگل فیس کے ساتھ پانچ سو روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ کے مطابق طلباء سے انرولمنٹ فیس کی مد میں 800 روپے جبکہ پراسسینگ فیس کی مد میں 395 روپے وصول کیے جائیں گے۔

سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلباء سے آٹھ سو روپے فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم ان طلباء کو 395 روپے پراسیسنگ فیس جمع کرانا ہو گی۔