ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں بچہ صحت پروگرام میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

ماں بچہ صحت پروگرام میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ماں بچہ صحت پروگرام سمیت مختلف منصوبوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیاں۔ لیڈی ہیلتھ ورکر ایسوسی ایشن نے تحقیقات کیلئے نیب سے رجوع کر لیا ۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے حاضر سروس انتظامی افسران موجود ہونے کے باوجود ریٹائرڈ افسران کو بھاری تنخواہوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا۔ پانچ پانچ لاکھ روپے تنخواہ کے علاوہ ریٹائرڈ ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ پر گاڑیاں بھی لے کر دی گئی۔

  ماں بچہ صحت پروگرام کیلئے ادویات انتہائی مہنگے داموں خریدی گئیں اور حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے کیلئے رورل ایمبولینس سروس کا ٹھیکہ بھی بہت زیادہ ریٹ پر دیا گیا ۔ یہ ایمبو لینس سروس تینتیس روپے فی کلومیٹر پر سروس فراہم کر رہی ہے جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو یہی سروس چھ روپے فی کلومیٹر میں فراہم کر رہا ہے۔