ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے پولیس میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی

آئی جی پنجاب نے پولیس میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتیوں کے حوالے سےمنظور شدہ اور خالی سیٹوں کے حوالےسے تمام اضلاع سےازسر نو تفصیلات مانگ لی گئیں، لاہور میں کانسٹیبل کی 2462ٹریفک اسسٹنٹ کی 317سیٹس خالی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں کانسٹیبلز کی 4642ٹریفک اسسٹنٹ کی 3612سیٹس خالی ہیں۔

پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی رینک میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔منظور شدہ نفری اور حاضر سروس نفری کی تصدیق شدہ تفصیلات اضلاع کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھجوائی جائیں، آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی نفری کی تفصیلات متعلقہ اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز ، ایس ایس پی ایڈمن لاہور اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹڑیفک پنجاب سے کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔صوبے بھر میں کانسٹیبلز کی منظور شدہ نفری ایک لاکھ 9ہزار 719 ہے، منظور شدہ سیٹوں پر تعینات نفری ایک لاکھ ،5ہزار 77ہیں جبکہ 4642کانسٹیبلز سیٹیں خالی ہیں۔

ٹریفک اسسٹنٹ کی منظورشدہ صوبے بھر میں 5701سیٹیں ، 2085سیٹیں تعیناتیاں ہیں جبکہ 3612 سیٹس خالی ہیں۔صوبے بھر میں کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کی ایک لاکھ 15ہزار 420سیٹیں منظور شدہ ہیں،تعینات نفری ایک لاکھ ،7ہزار 166جبکہ 8254سیٹیں خالی ہیں۔

ضلع لاہور میں منظور شدہ 27931 سیٹیس۔تعینات کانسٹیبلز کی تعداد 25469، کانسٹیبلز کی2462 سیٹیں خالی ہیں، ٹریفک اسسٹنٹ کی منظور شدہ 763سیٹیں ہیں جبکہ 426 خالی سیٹیں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے آج تمام اضلاع کو تصدیق شدہ تفصیلات جمع کروانے کاحکم دے دیا ہے۔