سٹی42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیراعظم کے لاہور کیمپ آفس میں ملاقات کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے بھی ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔