(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ تین ماہ اور رواں مالی سال کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مارچ کو دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔