امریکہ  میں ریاست کولوریڈو مارچ کے تیسرے ہفتے برف کے طوفان میں جکڑی گئی، زندگی منجمد ہو کر رہ گئی

Colorado snowstorm, Denver، City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکہ کی ریاست کولوریڈ  کو مارچ کے تیسرے ہفتے ناگہانی برفانی طوفان نے جکڑ لیا، کولوریڈو میں ہر طرف برف کے انبار لگ گئے۔  4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

 برف باری اور طوفان نے ریاست کولو ریڈو کے بیشتر علاقوں میں زندگی کو مفلوج کر ڈالا ہے۔ سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، سڑکوں پر برف کی وجہ سے ٹرانسپورٹ منجمد ہو کر رہ گئی ہے۔ ائیرپورٹس پر  800 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

مسلسل برفباری کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ایک لاکھ  کنزیومر بجلی سے محروم ہیں، بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں مسلسل طوفان کی وجہ سے متاثرہ ترانسمشن لائنوں کی مرمت نہیں کر پا رہیں۔ کولوریڈو کے ریاستی دارالحکومت ڈینور کے بارے مین امریکہ کے میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ وہ عملاً برف میں دفن ہو کر رہ گیا۔ 

ڈینور میں 1 سے 2 انچ فی گھنٹہ کی برف باری کی شرح بولڈر اور ڈینور کے علاقوں میں جمعہ کی سہ پہر تک جاری رہی۔

ڈینور میں اس طوفان کے سبب تین سالوں میں سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔دو ہی دن میں اور ایک ماہ سے زیادہ برف پڑ گئی ہے۔ فرنٹ رینج کے دامن کے قریب میٹرو ایریا کے انتہائی مغربی حصے میں برف کا 20 انچ سے زیادہ اونچا ڈھیر لگ سگیا ہے۔

کولوریڈو کے بعد آرکنساس اور  اوکلاہاما

جس موسمیاتی سسٹم نے کولوریڈو کو برف کے نیچے منجمد کر دیا ہے اسی سسٹم نے بدھ کو اوکلاہوما اور کنساس سے الینوائے تک شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان برپا کیا۔ ریاست بھر میں طوفان کے باعث رات دیر گئے کنساس میں متعدد طوفانوں کی اطلاع ملی۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق، کم از کم ایک "بڑا اور انتہائی خطرناک طوفان" گزشتہ کینساس کے وولنڈ کے قریب آیا۔  شدید گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان نے سافٹ بالز کے سائز کے اولے پیدا کیے۔ ان اولوں کو  سوشل میڈیا  پر "گوریلا ہیل"  قرار دیا گیا- ایک غیر رسمی اصطلاح جسے حالیہ برسوں میں طوفان کا پیچھا کرنے والوں نے مقبول کیا ہے۔

ہفتے کے آخر تک کیا توقع کی جائے

 امریکہ میں آج ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں بھی برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔