سٹی42: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ اب پہلا کوالیفائر ہارنے والی ٹیم پشاور زلمی سے ہوگا اور وہ میچ جو جیتے گا اس کا سامنا فائنل میں ملتان سلطانز سے ہوگا۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ساڑھے 19 اوورز میں 174رنز بنا لئے اور ان کے تمام بیٹر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو چیز کرنے کے لئے 175 کا ٹارگٹ ملا جس کے لئے انہیں 9.75 کےرن ریٹ سے کھیلنا تھا۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی اننگ میں اوپنر مارٹن گپٹیل47 گیندوں سے 56 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ یونائٹڈ کے بیٹرز نے مل جل کر 8 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ سب سے زیادہ باؤنڈریز گیٹیل نے لگائیں جن کے 1 چھکے کے ساتھ 5 چوکے تھے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے اعظم خان18 اور شاداب خان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے 21 گیندوں سے 31 رنز بنائے۔ ایلکس ہیلز 20 گیندوں سے 23 نز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف صرف ایک رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، حیر علی ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔۔عماد وسیم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
پندرھویں اوور کی پانچویں گیند تک اسلام آباد یونائٹڈ نے 2 وکٹیں گنوا کر 131 رنز بنائے تھے اور یہ دکھائی دے رہا تھا کہ آج شاداب الیون 200 تک رنز بنا سکتی ہے۔ اس اوور کی آخری گیند پر شاداب خان آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 16ویں اوور میں اعظم واپس گئے،18ویں اوور میں دو کھلاڑی فہیم اور حیدر آؤٹ ہوئے جبکہ 19 ویں اوور میں عماد وسیم اور مارٹن گپٹیل کی وکٹیں گرا دیں۔ 20 ویں اوور کی تیسری گیند پر حسن علی کے آؤٹ ہونے سے یونائٹڈ کی اننگ ختم ہو گئی۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ
یونائٹڈ کے تین بیٹر رن آؤٹ ہوئے۔گلیڈئیٹرز کے عقیل حسین اور محمد عامر نے دو ،دو وکٹیں لیں۔ وسیم جونئیر، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس
آج کے اہم میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جیتا تھا ور انہوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی سائیڈ میں تبدیلیاں
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔