مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

 مریم نواز کےکاغذات نامزدگی ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمداسماعیل نے جمع کرائے ہیں۔مریم نواز کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی173 لاہورکے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے ہیں۔

پی پی173 کے ریٹرننگ افسر آفتاب احمد نے مریم نواز کو شخصی طور پر 22 مارچ کو طلب کرلیا، مریم  نواز کو کاغذات کی جانچ  پڑتال کے لیے دوپہرکے وقت طلب کیا گیا ہے۔مریم نواز  الیکشن ایکٹ کے تحت حاضری کے لیےکسی کو بھی نامزد کرسکتی ہیں۔

گزشتہ عام  انتخابات 2018 میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ن لیگ کے عرفان کھوکھر 27 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر