(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دی گئی سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور پولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس کے بعد سکیورٹی رسک بڑھ گیا۔اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ پر ان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز منگوا لیے ہیں، کنٹینرز گیٹ نمبر 1 پر لگائے جائیں گے تاکہ اندر جانے والے لوگوں کو خود چیک کریں۔
واضح رہے کہ رات گئے سے اب تک تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود تھی۔