(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اجے دیوگن کی نئی فلم کا ٹریلر شیئر کر دیا جس پر مداح حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان نے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 کا ٹریلر شیئر کیا۔
فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ ان کے پاس ابھی کوئی اور فلم تیار نہیں ہے تو اس لئے اُنہوں نے اپنے بھائی اجے دیوگن سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ عید پرآ سکتے ہیں عیدی دینے کے لئے تو آجائیں۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس پر ہم سب مل کر جشن منائیں گے اور فلم دیکھیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار سلمان خان ہر سال ہی عید کے موقع پر اپنی فلمیں ریلیز کر کے اپنے مداحوں کو عید کا تحفہ دیتے ہیں۔