(عرفان ملک)لاہوریے خبردار ہوشیار ، پولیس رواں سال کے کے تیسرے ماہ بھی بھی شہریوں کے تحفظ کے لیے کچھ نہ کر سکی ۔ مارچ کے پندرہ دنوں میں ڈکیتی اور شاہراہوں پر جھپٹا مار کر لوٹ مار کرنے کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 400 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ۔
لاہور میں جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے ، رواں سال جنوری اور فروری کے بعد مارچ بھی شہریوں پر بھاری پڑنے لگا ، پولیس ریکارڈ کے مطابق مارچ 2021 کی نسبت رواں سال مجموعی طور ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں 405 فیصد اضافہ ہوا ۔
مارچ 2021 میں ڈکیتی کی 123 اور شاہراہ عام پر جھپٹا مار کر لوٹ مار کی 102 وارداتیں ہوئی تھیں جبکہ رواں ماہ کے 14 دن میں ہی ڈکیتی کی 469اور جھپٹا مارنے کی 228وارداتیں ہوچکی ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پکڑ رہے ہیں اس سے جرائم کی شرح میں کمی آئے گی۔