ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ

PMLN
کیپشن: PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کا معاملہ،  پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

 پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسوں کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والے جلسوں سے (ن) لیگ کی مرکزی اور سینئر قیادت خطاب کرے گی، (ن) لیگ کی جانب سے پارٹی کے تمام صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران کو اس حوالے سے تیاری کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب حمزہ شہباز نےلاہور کے  تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا، اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پرپارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے،اب اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی، اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار دے دی۔