سکولوں میں بہیودہ ڈانس اور سپیکرز پر گانے سننے پر پابندی عائد

سکولوں میں بہیودہ ڈانس اور سپیکرز پر گانے سننے پر پابندی عائد
کیپشن: School Programs Dance Ban
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ تعلیم نے سکولوں میں پروگرامز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نےسکولوں میں پروگرامز پر بہیودہ ڈانس اور اونچی آواز میں سپیکرز پر گانے سننے پر پابندی لگادی گئی ۔جس کے بعد ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردیں ۔

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں صرف سپورٹس، جشن بہارا اور ثقافتی پروگرامز منعقد کروائیں جائیں گے۔مذکورہ پروگرامز میں بیہودہ ڈانس، ناچ ، گانے اور اونچی آواز میں سپیکرز لگانا سختی سے منع ہوگا۔

محکمہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سکول سربراہان اخلاقیات پر مبنی پروگرامز منعقد کروانے کے پابند ہونگے۔اس کے علاوہ  صرف پاکستانی کلچر سے متعلقہ پروگرامز کا انعقاد کروائےجائیں گے۔احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔