ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی طالبعلم نے کم عمری میں پی ایچ ڈی کرلی

پاکستانی طالبعلم نے کم عمری میں پی ایچ ڈی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم نے 25 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی، 25 سالہ ڈاکٹر عامر علی کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے پہلے کم عمر ترین پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے طالبعلم عامر علی نے 25 سال دو ماہ کی عمر میں سابق چیئرمین شعبہ ہسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ کی زیر نگرانی تاریخ کے مضمون میں ’سکھوں کی خالصتان تحریک کا ازسرِ نو جائزہ‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ مکمل کیا۔

عامر علی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پرائیویٹ، بیچلر گورنمنٹ ڈگری کالج ننکانہ صاحب اور ماسٹر پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ ڈاکٹر عامر علی کے مطابق پڑھائی کے دوران انہیں مزدوری کا بھی سہارا لینا پڑا، لیکن آج انہیں صبر کا پھل مل گیا ہے۔

ڈاکٹر عامر علی کی کامیابی پر ان کے والدین،اساتذہ اور دوست احباب بھی خوش ہیں۔ عامر علی کے مطابق وہ ملک کے پہلے کم عمر ترین پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔ اس سے قبل ایک طالبعلم نے 25 سال 10 ماہ کی عمر میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ ڈاکٹر عامر علی مستقبل میں خود کو ایک کامیاب استاد کی شکل میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔