(عمران یونس)اب وزیر تعلیم یونیورسٹیوں کے دورے کی بجائے ہسپتالوں اور مارکیٹوں پر ڈیوٹی کریں گے،وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو شہر لاہور میں پرائس چیکنگ اور صفائی پر لگا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید کئی اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔وزیر تعلیم اب عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مارکیٹس کا دورہ کریں گے، اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کو مانیٹر کرینگے۔صوبائی وزیر لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے دورے بھی کریں گے، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کریں گے۔
راجہ یاسر ہمایوں تھانوں اور لینڈ ریکارڈ دفاتر کے دورے اور پرفارمنس بھی چیک کریں گے۔ راجہ یاسر ہمایوں کے علاوہ دیگر 35 وزراء اور مشیران کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کورنا کے پھیلاو کے پیش نظر شام چھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم نامہ۔ پہلے تو تاجروں نے کچھ مزاحمت کی لیکن ساڑھے چھ بجے تک مارکیٹیں بند کر دی گئیں۔ حکومتی اقدام سے تاجر ہی نہیں۔ شہری بھی نالاں نظر آئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو غریب طبقے کا بھی سوچنا چاہیے۔ روزگار نہیں ہو گا تو گھر کا نظام کیسے چلے گا۔لاک ڈاون سے سب سے زیادہ چھوٹا دکاندار اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جسے ریلیف دینے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔
ہال روڈ، مال روڈ، پینوراما سینٹر، 6بجتے ہی بند کرادیئے گئے۔نیلا گنبد،انارکلی،اچھرہ بازار6بجتے ہی بند کرادیئے گئے۔شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی،آؤٹ ڈور کی اجازت دی گئی۔