سٹی 42: پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی آج 49 ویں سالگرہ ہے، پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی سالگرہ پر عقیدت مندوں کی طرف سے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھجوائے گئے اور ان کی صحت یابی لمبی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پیرزادہ محمدرضا ثاقب مصطفائی نے 28 سال قبل دینی تبلیغ کا آغاز کیا، پیرزادہ محمدرضا ثاقب مصطفائی ابھی تک 5 براعظم میں دینی تبلیغ کے لیے سفرکر چکے ہیں۔ادارہ المصطفی انٹرنیشنل کے زیراہتمام ملک بھر میں سینکڑوں جامعات میں فری دینی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
علامہ ثاقب رضا مصطفائی درس قرآن کے حوالے سے نوجوان نسل میں مقبول ہیں، علامہ گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ کامونکی میں 16 مارچ 1972ء کو پیدا ہوئے آپ کے والد قیام پاکستان کے وقت گورداسپور پنجاب سے ہجرت کر کے یہاں تشریف لائے۔