سٹی 42: فٹبال سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ آفیشل گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اٹالین لیگ میں ہیٹ ٹرک کرکے رونالڈو نے برازیلین لیجنڈ پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پیلے نے بھی رونالڈو کو مبارکباد پیش کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگالی سٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔اٹالین لیگ میں یووینٹس کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرکے رونالڈو نے سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رونالڈو نے آفیشل گولز کی تعداد 770 کرلی اور برازیلین لیجنڈ پیلے سے آگے نکل گئے۔
پیلے نے بھی سوشل میڈیا پر رونالڈو کو ان کا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد پیش کردی جبکہ رونالڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پیلے سے زیادہ گول کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہراکر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا،تیسرے نمبر پر موجود لیسٹر سٹی نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا۔