ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا

عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق   بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان جو گزشتہ 25 سالوں سے اپنی اداکاری کے زریعہ مداحوں کے دلوں پر راج رہے ہیں۔ عامر خان جن کو  مسٹر پرفیکشنسٹ  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، اداکار نےسوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بک کے ماتحت چلنے والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عامر خان نے گذشتہ روز اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ  ہی ساتھ اداکار نے اپنے مداحوں کو  بتایا  کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ میں بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر مجھ سے متعلق اور میری فلموں کے حوالے سےمعلومات مداحوں ملتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ عامر خان کے ٹوئٹر پر 26 ملین اور انسٹاگرام پر 36 لاکھ فالوورز ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer