(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نیو کیمپس کے ایک ہاسٹل کو کورونا مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیا، ہاسٹل میں چار سو مریضوں کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
کورونا وائرس کا شکار افراد کیلئے یو ای ٹی نیو کیمپس کے ایک ہاسٹل کو بہ طور قرنطینہ سنٹر مختص کیا گیا ہے جہاں پر مشتبہ افراد کے ساتھ کورونا کا شکار مریضوں کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ یوای ٹی نیو کیمپس عارضی طور کرونا کے ممکنہ مریضوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کی جانب سے باقاعدہ طور مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت۔کی ہدایت پر شہر سے دور مریضوں کو آئیسو لیشن میں رکھنے کے لیے اس کا انتخاب کیا گیا۔تعطیلات کے باعث ہاسٹلز پہلے ہی خالی تھے تاہم طلبہ کے سامان کواٹھا کر دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔اس ہاسٹل میں 400 مریضوں کو رکھا جا سکتا ہے۔