(زاہد چوہدری)شہر میں کتے کاٹے کے واقعات میں بدستور اضافہ جاری ہے جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں نے مزید 46 لاہوریوں کو کاٹ لیا، ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے کوئی کام نہ کیا۔
آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے چلائی جانے والی ضلعی انتظامیہ کی مہم کے باوجود شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹے کے واقعات تھم نہ سکے۔ کتے کاٹے کے واقعات میں مسلسلہ اضافہ شہریوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی کرے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز کے دوران مزید 46 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔