(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 04 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔
آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن لودھراں سید محمد عباس کو ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او صدر ملتان سعادت علی کو ایس ڈی پی اوتونسہ ڈی جی خان کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او کبیر والہ خانیوال شمس الدین کو ایس ڈی پی اوصدر ملتان، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین خالد محمود خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بھکر کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔