(درنایاب) میٹرو بس اتھارٹی نے کرونا وائرس کے پیش نظر میٹرو بسوں کی صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکے پیش نظر میٹرو بس اتھارٹی نے اہم اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں،میٹرو بسوں کے اندر خصوصی صفائی اور جراثیم کش سپرے پھیلانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
میٹرو بس کے ہر چکر کے بعد بس کی صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،میٹرو بس سروس کا عملہ جراثیم کش سپرے اور مسلسل صفائی کو یقینی بنارہا ہے ۔