ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو مہم کا آغاز، حفاظتی اقدامات نظر انداز

پولیو مہم کا آغاز، حفاظتی اقدامات نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر میں پولیو مہم کا پہلا روز، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کی سنگین غفلت کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیموں نے کوئی حفاظتی انتظامات نہ کیے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ پولیو کے قطرے پلانے والی ساڑے پانچ ہزار ٹیموں نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نظر انداز کر دیے۔

شہر بھر میں پولیو کی ٹیمیں بغیر ماسک، دستانوں اور ہینڈ سینٹائزر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف رہیں۔ بغیر حفاظتی انتظامات پولیو کے قطرے پلانے سے کورونا خدشات بڑھ گئے، محکمہ صحت نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنے ہی بنائے گئے ایس او پیز کو بھی نظر انداز کر دیا ہے۔

شہر بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران 19 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا جس کے لیے تمام پولیو ٹیموں کو سخت حفاظتی انتظامات برتنے کی ضرورت ہے۔