پنجاب حکومت کا پناہ گاہیں بند کرنے سے انکار

پنجاب حکومت کا پناہ گاہیں بند کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر صوبہ بھر میں تمام سرکاری وپرائیوٹ اداروں کو تقریباً بند کردیا گیا، جبکہ پنجاب حکومت نے شہر میں موجودپناہ گاہیں بند کرنے سے انکاردیا۔؎

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی دہشت نے ملک میں ناخوشگوار ماحول پیدا کردیا ہے، پنجاب حکومت اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ، اس حوالے سےصوبہ بھر کےسکولز،کالجز،یونیورسٹیزسمیت سب بند کئے گئے ہیں، شہر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا چکا ہے مریض میں وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ دو مزید افراد کو مشتبہ قرار دیا گیا۔

خطرناک وائرس سے نمٹنے کے لئےخفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں،سرکاری وپرائیوٹ اداروں کو تقریباً بند کردیا گیا، پنجاب حکومت نے پناہ گاہیں بند کرنے سے انکار کردیا،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے پناہ گاہیں بند کرنے کی تجویزمسترد کر دی،پناہ گاہوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئےاحتیاطی تدابیرجاری کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے پناہ گاہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ کسی بھی شخص کو چیک اپ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے،مشکوک علامات کی صورت میں فوری قریبی ہسپتال منتقل کیاجائے،ہر دو گھنٹے بعد پناہ گاہ کی صفائی کی جائے، پناہ گاہ کےعملے کو لوگوں سے ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا۔

علاوہ ازیں شناختی کارڈ چیک کرتے وقت دستانے استعمال کئے جائیں، پناہ گاہ میں صفائی کے تمام انتظامات کیے جائیں،تاکہ خطرناک وائرس سے بچاؤ کیا جاسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer