ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں قید ملزمان کی پیشیاں بند

جیلوں میں قید ملزمان کی پیشیاں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: کورونا وائرس کا خطرہ، جیلوں میں قید ملزمان کی پیشیاں بند،عدالتوں کے بخشی خانے ویران ہوگئے، عدالتوں میں کسی کو بھی کھڑا ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جیل حکام نے ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کی بجائے وارنٹ بھجوا کر اگلی تاریخیں لے لیں، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے عدالتوں کا وزٹ کیا۔

سیشن جج لاہور نے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن سے تمام ججوں اور اہلکاروں کو آگاہ کیا، اس موقع پر قیصر نذیر بٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو تمام عدالتوں میں سپرے کرانے کا کہہ دیا، فیصلے پر آج عملدرآمد ہوجائے گا۔

ملزمان عدالتوں میں نہ آنے کی وجہ سے تمام بخشی خانے ویران پڑے رہے، کرونا وائرس خطرناک بیماری ہے، بچنے کے لیے ہر شخص کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

     

Shazia Bashir

Content Writer