(ریحان گل) پنجاب میں ارکان اسمبلی کو رام کرنے کی کوششیں جاری،محکموں کو فنڈز سےانکار، ارکان اسمبلی کےلیےاقرار، ارکان اسمبلی کو دومنصوبوں کے لیے25 کروڑ روپے فی کس دیئےجائیں گے۔
پنجاب میں حکومتی ارکان اسمبلی کورام کرنے اور مخصوص لیگی ارکان اسمبلی کو لبھانےکے لیےفنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. اس مقصد کے لیےکمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز2 کی مد میں فی رکن اسمبلی 10 کروڑ روپے اور سسٹینبل ایچیومنٹ پروگرام کی مد میں فی رکن اسمبلی 15 کروڑ روپے دئیے جائیں گے.
ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزیراعلی سے ملاقات کرنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کو بھی مذکورہ فنڈز دیئےجائیں گے، وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ارکان اسمبلی سے سکیمیں طلب کر لی ہیں، ارکان اسمبلی کو فردا فردا وزیراعلی سیکرٹریٹ بلا کر مشاورت کی جا رہی ہے۔