(زین مدنی ) گلوکار شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ مجھے پیسہ نہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے ۔
انھوں نے کہا پاکستان کی عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا ۔ ایک ملاقات کے دوران شفقت امانت علی خان نے کہا کہ شوبز فنکاروں کو پوری دنیا میں کام کر نے کا حق ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں، سب سے پہلے پاکستان کی سالمیت اور عزت ہے جس کیلئے ہم اپنی جان بھی دینے کو تیار ہیں، پوری قوم متحد ہے ، دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔