ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیری 5 اگست سے "مودی وائرس" کا شکار ہیں، شہباز شریف

کشمیری 5 اگست سے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالےسے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پانچ اگست سے مودی وائرس کے ظلم کا شکار ہیں اور دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔
میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا کونہیں بھولنا چاہئیے کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 سے "مودی وائرس" کے تسلط، جبرو استبداد اور لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ "مودی وائرس" کا علاج میسر ہونے کے باوجود دنیا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر آنکھیں بند کررکھی ہیں، کشمیریوں کے دکھ، درد اورکرب کو محسوس نہیں کررہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer